غزہ،8؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے توپخانے سے بلا اشتعال گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا تاہم گولہ باری سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گذشتہ روز صہیونی فوج نے مشرقی غزہ میں المغازی پناہ گزین کیمپ اور وسطی غزہ میں گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے داغے گئے دو گولے المغازی پناہ گزین کیمپ میں مزاحمتی مرکز کے قرین گرے جب کہ البریج کیمپ کے قریب بھی توپخانے سے متعدد گولے داغے گئے۔